Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پاکستان بنگلادیش کو ہرا کر انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پاکستان بنگلادیش کو ہرا کر انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا

دبئی: انڈر19 کرکٹ ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے بنگلادیش کو 8 وکٹوں سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے بنگلادیش کی جانب سے ملنے والا 121 رنز کا ہدف 17 ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔پاکستان کی جانب سے سمیر منہاس 69 رنز کیساتھ ناقبل شکست رہے، عثمان خان نے 27 اور احمد حسین نے 11 رنز بنائے۔قبل ازیں دبئی میں ہونیوالے انڈر 19 کرکٹ ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بنگلادیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، تاہم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بنگلادیشن کی پوری ٹیم 26.3 اوورز میں 121 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔بنگلا دیش کی جانب سے سمیعون بصیر 33اور عزیز الحکیم 20 رنزبنا کر نمایاں رہے، رفعت بیگ نے 14 رنز بنائے جبکہ دیگر کوئی کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکا۔پاکستان پاکستان کی جانب سے عبدالسبحان نے 4، حضیفہ احسن نے 2 جبکہ علی رضا، محمد صیام اور احمد حسین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔واضح رہے کہ بارش کے باعث میچ کی فی اننگز کو27، 27 اوورز تک محدود کردیا گیا تھا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *