واشنگٹن: امریکی میگزین دی ڈپلومیٹ نے پاکستان کو عالمی توجہ کا مرکز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ 2025 میں پاکستان کئی برسوں بعد دوبارہ عالمی توجہ کا مرکز بن گیا۔دی ڈپلومیٹ نے کہا کہ سن 2025 پاکستان کیلئے سٹریٹجک واپسی اور عسکری اعتماد کا سال ثابت ہوا، عسکری قیادت نے ریاستی سطح پر انتہا پسندی کے خلاف واضح اور مضبوط پیغام دیا، آرمی چیف نے دوٹوک مؤقف اپنایا کہ جہاد کے اعلان کا اختیار صرف ریاست کے پاس ہے، آرمی چیف کا پیغام انتہا پسندی کے خلاف اہم سنگِ میل ہے۔امریکی میگزین نے کہا کہ سن 2025 میں پاکستان کی عسکری قیادت نے ریاستی مفادات کا بھرپور تحفظ کیا، عسکری قیادت کے واضح وژن نے ریاستی رٹ کو مضبوط کیا، ریاستی نظم و ضبط کے فروغ میں عسکری قیادت کا کردار نمایاں رہا، بھارت کے ساتھ مئی 2025 کی فوجی جھڑپوں نے عالمی توجہ حاصل کی۔دی ڈپلومیٹ کے مطابق بھارت کے خلاف پاکستانی افواج کی کارکردگی نے عسکری توازن واضح کر دیا، پاکستان کی فوجی کارکردگی نے داخلی چیلنجز کے باوجود پاکستان کی سٹریٹجک ساکھ اور ڈیٹرینس کو تقویت اور طاقت بخشی، پاکستان کی فوج نے محدود وسائل کے باوجود مؤثر ردِعمل دیا۔
امریکی میگزین دی ڈپلومیٹ نے پاکستان کو عالمی توجہ کا مرکز قرار دے دیا

Leave a Reply