Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پرامن احتجاج کا حق ہر صورت استعمال کرینگے :سہیل آفریدی سٹریٹ موومنٹ کی تیاری شروع کردی ،نوجوان ہر سطح پر تیار رہیں – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پرامن احتجاج کا حق ہر صورت استعمال کرینگے :سہیل آفریدی سٹریٹ موومنٹ کی تیاری شروع کردی ،نوجوان ہر سطح پر تیار رہیں

پشاو:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر سٹریٹ موومنٹ کی تیاری شروع کردی ہے ، آئین ہمیں پرامن احتجاج کا حق دیتا ہے ، ہم یہ حق ہر صورت استعمال کریں گے ۔پشاور میں تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ آئین اور قانون کے دائرے میں رہ کر جدوجہد کی ہے اور یہی ہماری پہچان ہے ، نوجوان ہر سطح پر تیار رہیں۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ ملک دشمن سیاسی جماعتوں نے اقتدار کی خاطر اداروں اور جمہوریت کو نقصان پہنچایا اور سپریم کورٹ پر حملہ بھی انہی قوتوں نے کیا، سازشی عناصر نوجوانوں کو اشتعال دلانے کی کوشش کریں گے اس لیے فوکس نہ ہٹائیں، نوجوان ملک دشمن بیانیے اور منفی پروپیگنڈے سے ہوشیار رہیں۔ان کا کہنا تھا کہ غلط سیاسی کلچر اور انتشار کی سیاست کرپٹ عناصر نے متعارف کروائی، حقیقی آزادی کی جدوجہد آئین و قانون کے دائرے میں جاری رہے گی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *