لاہور : پاکستان انڈر 19 ٹیم کے مینٹور سرفراز احمد کے دوسری ٹیموں میں بھی چرچے ہونے لگے ۔ سرفراز احمد انڈر 19 ایشیا کپ کے دوران دوسری ٹیموں کے بھی حوصلے بڑھاتے رہے ۔ وہ یو اے ای کی ٹیم کے ڈریسنگ روم میں گئے ، نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں محنت جاری رکھنے کی تلقین کی۔ بابر اعظم نے انڈر 19 ٹیم کے منیجر و مینٹور سرفراز احمد کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ ٹیم کی اس کامیابی کا کریڈٹ سیفی بھائی کو جاتا ہے ، جن کے تجربے اور رہنمائی نے ٹیم کو سنبھالا اور کامیابی کی راہ ہموار کی۔
سرفراز احمد انڈر 19ایشیا کپ کے دوران دوسری ٹیموں کا بھی حوصلہ بڑھاتے رہے

Leave a Reply