Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
وزیر داخلہ کا دورہ فاطمہ کیتھولک چرچ، کرسمس کا کیک کاٹا قائد کے رہنما اصولوں کے تحت قوم متحد ،محسن نقوی ،مسیحی برادری سے خطاب – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

وزیر داخلہ کا دورہ فاطمہ کیتھولک چرچ، کرسمس کا کیک کاٹا قائد کے رہنما اصولوں کے تحت قوم متحد ،محسن نقوی ،مسیحی برادری سے خطاب

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ کرسمس خوشیوں بھرا تہوار ،محبت اور بھائی چارے کا پیغام دیتا ہے ، قائد کے ویژن کے مطابق تمام پاکستانی یکساں حقوق رکھتے اور متحد ہیں۔جمعرات کو وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایف 8میں واقع آور لیڈی آف فاطمہ کیتھولک چرچ کا دورہ کیا ، جہاں اسلام آباد اور راولپنڈی کے آرچ بشپ جوزف ارشد نے ان کا استقبال کیا ۔بچوں نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو پھول پیش کئے ۔ وزیر داخلہ نے آرچ بشپ جوزف ارشد اور مسیحی برادری کے ساتھ مل کر کرسمس کیک کاٹا اور کرسمس کی مبارکباد دی۔ انہوں نے مسیحی برادری کے ساتھ مل کر امن کی شمع روشن کی ۔بچوں نے ویلکم ٹیبلو پیش کیا، وزیر داخلہ محسن نقوی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرسمس خوشیوں، محبت اور بھائی چارے کا پیغام دیتا ہے ، کرسمس خوشیوں بھرا تہوار ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ قائداعظم کے مطابق پاکستان میں بسنے والی تمام کمیونٹیز برابر ہیں ،تقریب میں چیف کمشنر ، آئی جی اسلام آباد بھی شریک تھے ۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *