اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان پاکستان پہنچ گئے، معزز مہمان کا پروقار استقبال کیا گیا۔فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے یو اے ای صدر کے طیارے کو حصار میں لے کر فضائی سلامی پیش کی۔وزیراعظم محمد شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ سید عاصم منیر سمیت وفاقی وزراء نے متحدہ عرب امارات کے صدر کا نور خان ایئر بیس پر استقبال کیا، اماراتی صدر کو 21 توپوں کی سلامی دی گئی، گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔
یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید پاکستان پہنچ گئے، پروقار استقبال، گارڈ آف آنر پیش

Leave a Reply