Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بینظیر بھٹو نے جمہوریت، عوامی حقوق اور پاکستان کیلئے بے مثال جدوجہد کی: وزیراعظم – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

بینظیر بھٹو نے جمہوریت، عوامی حقوق اور پاکستان کیلئے بے مثال جدوجہد کی: وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج ہم پاکستان کی عظیم بیٹی، سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو شہید کی برسی منا رہے ہیں جنہوں نے جمہوریت، عوامی حقوق اور وفاق پاکستان کے استحکام کے لیے بے مثال جدوجہد کی۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بینظیر بھٹو نے جمہوریت میں رواداری اور ہم آہنگی جیسی مثبت اقدار کی حوصلہ افزائی کی، بینظیر بھٹو نے سیاسی عمل میں رواداری کو فروغ دیا جو لائق تحسین ہے، لک و قوم کے لیے بینظیر بھٹو کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ بینظیر بھٹو کی سیاسی میراث میں جذبہ حب الوطنی نمایاں ہے، بینظیر بھٹو نے خواتین کے کردار کو مضبوط بنانے، اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور پاکستان کو ایک پرامن، ترقی پسند اور جمہوری ریاست بنانے کے لیے قابلِ قدر اقدامات کیے، ان کی قربانیاں اور خدمات قوم کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *