Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پاکستان فری لانسنگ کرنے والا تیسرا بڑا ملک، نوجوان بڑی معاشی قوت بن سکتے: وزیر خزانہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پاکستان فری لانسنگ کرنے والا تیسرا بڑا ملک، نوجوان بڑی معاشی قوت بن سکتے: وزیر خزانہ

اسلام آباد: فاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان فری لانسنگ کرنے والا تیسرا بڑا ملک بن گیا ہے، نوجوان ملک کی سب سے بڑی معاشی قوت بن سکتے ہیں۔اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پاکستان کی آبادی کا زیادہ تر حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے، حکومت کی توجہ نوجوانوں کو ہنرمندی کی تربیت دینے پر مرکوز ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا اصل مسئلہ نتائج کے حوالے سے نظم و ضبط کی کمی ہے، ہم 24 کروڑ آبادی پر مشتمل ایک قوم ہیں، سالانہ شرح نمو 2.5 فیصد ہے، غربت کے خاتمے کیلئے پائیدار معاشی بہتری کی طرف بڑھنا بہت ضروری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مقصد یہ تھا کہ پاکستان کا سوشل امپیکٹ فنانسنگ فریم ورک مشترکہ طور پر تشکیل دیا جاسکے، یہ فریم ورک محض ایک پالیسی بیان نہیں بلکہ ایک مالیاتی ڈھانچہ ہے۔محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ پی ایس آئی بی میں خاص طور پر نوجوان خواتین پر توجہ دی جا رہی ہے، نیوٹیک اور ابتدائی اسٹیئر کوڈیل ٹیم کو اس تاریخی اجراء پر مبارکباد دیتا ہوں، آئندہ مراحل میں مزید نتائج پر مبنی فنڈنگ کریں اور پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ ماڈل کی جانب بڑھیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *