Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
چیف جسٹس پاکستان کا تھرپارکر کا دورہ، انصاف کی فراہمی، عدالتی نظام کا جائزہ لیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

چیف جسٹس پاکستان کا تھرپارکر کا دورہ، انصاف کی فراہمی، عدالتی نظام کا جائزہ لیا

تھرپارکر: چیف جسٹس پاکستان کا ضلع تھرپارکر کا دورہ، انصاف کی فراہمی اور عدالتی نظام کا جائزہ لیا۔اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس پاکستان نے لاء اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان کے چیئرمین کی حیثیت سے فیلڈ وزٹ کیا، چیف جسٹس پاکستان کے ہمراہ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ بھی تھے۔یہ دورہ آئین میں دی گئی مساوات، شمولیت اور پرامن بقائے باہمی کے عزم کی عکاسی کرتا ہے، چیف جسٹس پاکستان نے ننگرپارکر کے سول کورٹ کمپلیکس میں عدالتوں کے کام کا معائنہ کیا۔چیف جسٹس پاکستان نے عدالتی وقار کے لیے عوامی سہولتوں کی فراہمی پر زور دیا، چیف جسٹس پاکستان نے خواتین سہولت مرکز، صاف پانی، سولرائزیشن اور ای لائبریری کی سہولتوں کو سراہا۔اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس پاکستان کی مختلف بار ایسوسی ایشنز کے نمائندوں سے انٹرایکٹو ملاقات ہوئی، ملاقات میں مؤثر انصاف کے لیے بینچ اور بار کے تعمیری تعاون پر زور دیا گیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *