Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ڈیجیٹل نظام بیوروکریٹک رکاوٹوں کے خاتمے میں مدد دے گا، ہارون اختر خان – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ڈیجیٹل نظام بیوروکریٹک رکاوٹوں کے خاتمے میں مدد دے گا، ہارون اختر خان

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل نظام بیوروکریٹک رکاوٹوں کے خاتمے میں مدد دے گا۔وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی ہارون اختر خان کی زیر صدارت ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز اتھارٹی کے بورڈ ممبرز کے ساتھ اجلاس ہوا، جس میں ایکسپورٹ پروسیسنگ زون اتھارٹی کے مسائل اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔اِس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ ایکسپورٹ پروسیسنگ زون اتھارٹی کی کارکردگی میں فوری بہتری ضروری ہے، وزیرِ اعظم شہباز شریف کے ویژن کے مطابق ایکسپورٹ پروسیسنگ زون اتھارٹی کو ملک کے ایکسپورٹز میں کلیدی کردار ادا کرنا ہے۔معاون خصوصی وزیراعظم نے کہا کہ ایکسپورٹ پروسیسنگ زون اتھارٹی میں سیکیورٹی اور فائر ریڈینس کو ہر صورت بہتر بنایا جائے، ڈیجیٹلائزیشن کے بغیر کارکردگی میں بہتری ممکن نہیں، ایکسپورٹ پروسیسنگ زون اتھارٹی کو مکمل ڈیجیٹلز کیا جائے۔ہارون اختر خان کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل نظام بیوروکریٹک رکاوٹوں کے خاتمے میں مدد دے گا، ایکسپورٹ پروسیسنگ زون اتھارٹی کے بورڈ اور سی ای او کو ادارے کی ساکھ بحال کرنا ہوگی، رآمدات میں سہولت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ رواں سال ایکسپورٹ پروسیسنگ زون اتھارٹی کی ایکسپورٹز دوگنی کرنے کی کوشش کی جائے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *