Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
سپیکر پختو نخوا اسمبلی کا ملک احمد کو خط ،احتجاج ریکارڈ کرایا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

سپیکر پختو نخوا اسمبلی کا ملک احمد کو خط ،احتجاج ریکارڈ کرایا

لاہور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے دورہ لاہور پر سپیکر کے پی اسمبلی نے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کو خط لکھ دیا،خط کے ذریعے خیبر پختونخوا اسمبلی کے وفد کے ساتھ پنجاب اسمبلی میں بدسلوکی پر سپیکر نے احتجاج یکارڈ کرایا۔ اُن کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کے پی اور کابینہ اراکین کو پنجاب اسمبلی کے داخلی راستوں پر بار بار روکا گیا، پنجاب اسمبلی میں وفد کے ساتھ دھکم پیل کی گئی۔اُن کا کہنا تھا کہ منتخب نمائندوں کو زمین پر گرایا، جسمانی طور پر روکا اور ہراساں کیا گیا، وزیراعلیٰ کے پی کو پیدل داخلے سے روک کر گاڑی میں واپس بھیج دیا گیا، وفد کی تذلیل سے بین الصوبائی تعلقات کو نقصان پہنچے گا۔خط کے متن میں مزید لکھا گیا کہ نجاب اسمبلی میں پیش آنے والا واقعہ پارلیمانی آداب اور وفاقی روایات کے منافی تھا، سپیکر کے پی اسمبلی نے صحافیوں کے غیر پیشہ ورانہ رویے پر بھی تحفظات کا اظہار کیا۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی واقعہ نے عوامی سطح پر دونوں وبوں کے تعلقات کی منفی تصویر پیش کی،سپیکر پنجاب اسمبلی سے اِس ذمہ داری اور اصلاحی اقدامات کا مطالبہ کرتے ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *