Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
عوام کو نئے سال کا تحفہ: ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

عوام کو نئے سال کا تحفہ: ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ

اسلام آباد:نئے سال کے آغاز پرآئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 10 روپے 68 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ایل پی جی کی فی کلو قیمت 219 روپے 67 پیسے مقرر کی گئی ہے جبکہ دسمبر میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت 209 روپے مقرر تھی۔قیمتوں میں اضافے کے بعد گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 26 روپے 9 پیسے اضافہ ہو گیا ہے، اوگرا کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔خیال رہے جنوری کیلئے گھریلو سلنڈرکی قیمت 2592 روپے 19 پیسے مقرر کر دی گئی ہے جب کہ دسمبر میں گھریلو سلنڈر کی قیمت 2466 روپے 10 پیسے مقرر تھی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *