Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے پر پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کا اعلان – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے پر پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کا اعلان

لاہور: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے پر محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب نے لاہور سے دیگر شہروں جانے والی پبلک ٹرانسپورٹ کی بسوں کے کرایوں میں کمی کر دی۔نئی پالیسی کے تحت کرایے میں 60 روپے سے 200 روپے تک کمی کی گئی ہے تاکہ شہریوں کے لیے سفر آسان اور سستا ہو سکے۔نئی پالیسی کے مطابق لاہور سے اسلام آباد کا کرایہ 1910 روپے سے کم کرکے 1850 روپے، مری 2370 سے 2290 وپے، پشاور 2610 سے 2530 روپے اور مانسہرہ 2500 سے 2420 روپے کر دیا گیا ہے۔ایبٹ آباد کا کرایہ 2310 سے کم کرکے 2240 روپے، فیصل آباد 1010 سے 980 روپے، صادق آباد 2510 سے 2430 روپے، کراچی 5800 سے 5620 روپے، سکھر 3510 سے 3400 روپے اور ملتان 1700 سے 1650 روپے کر دیا گیا ہے۔محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق اس اقدام کا مقصد بین الاضلاعی سفر کو شہریوں کے لیے زیادہ سہل اور معاشی طور پر بوجھ کم کرنا ہے۔یاد رہے کہحکومت نے نئے سال کی آمد پر مہنگائی کے ستائے عوام کو خوشخبری دیتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کیا ہے، وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 10 روپے 28 پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 57 پیسے کمی کی گئی ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *