Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ہاکی فیڈریشن کا منیجر انجم سعید کو ٹیم کیساتھ آسٹریلیا نہ بھیجنے کا فیصلہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ہاکی فیڈریشن کا منیجر انجم سعید کو ٹیم کیساتھ آسٹریلیا نہ بھیجنے کا فیصلہ

لاہور: پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ٹیم مینجر انجم سعید کے خلاف ڈسپلنری ایکشن لے لیتے ہوئے انہیں دورہ آسٹریلیا سے ڈراپ کردیا۔ذرائع کے مطابق انجم سعید کو پرو ہاکی لیگ کے دوسرے مرحلے کے لیے آسٹریلیا جانے والی ٹیم مینجمنٹ میں شامل نہیں کیا گیا، اُن کی جگہ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ طاہر زمان ہی دورہ آسٹریلیا میں پاکستان ہاکی ٹیم کے مینجر کی ذمہ داری بھی ادا کریں گے۔انجم سعید ٹیم کے ساتھ آسٹریلیا نہیں جائیں گے تاہم وہ اس سیٹ اپ کا حصہ رہیں گے۔ پرو ہاکی لیگ کے پہلے مرحلے میں ارجنٹائن سے واپسی پر انجم سعید ٹیم کے ہمراہ وطن واپس نہیں آئے تھے۔ان کے بارے میں اطلاعات تھیں کہ برازیل میں ٹرانزٹ کے لیے رکے جہازمیں مبینہ طورپرسگریٹ نوشی کے الزام میں ان کو سفرجاری رکھنے سے روک لیا تھا۔پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اب بطور سزا ان کو آسٹریلیا جانے والے اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا۔ پرو ہاکی لیگ کا دوسرا مرحلہ دس فروری سے آسٹریلیا کے شہر ہوبارٹ میں شیڈول ہے جہاں پاکستان کو جرمنی اور آسٹریلیا کے خلاف دو دومیچز کھیلنا ہیں۔دوسری جانب پاکستان ہاکی فیڈریشن نے دورہ آسٹریلیا کے لیے کھلاڑیوں کاتربیتی کیمپ پانچ جنوری سےاسلام اباد میں لگانے کا اعلان کیا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *