Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
3 برس بہت مشکل، دعا ہے اگلا سال عمران کی آزادی کا ہو:گوہر – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

3 برس بہت مشکل، دعا ہے اگلا سال عمران کی آزادی کا ہو:گوہر

اسلام آباد:چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ دعا ہے 2026 عمران خان کی آزادی کا سال ہو۔بیرسٹر گوہر نے مذاکرات کے لئے کسی بھی قسم کے رابطے کی تردید کر دی۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ وثوق سے کہہ سکتا ہوں آن سکرین یا آف سکرین کوئی رابطہ نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ فی الحال حکومت سے رابطے میں ہیں اور نہ کسی اور فریق سے ، بہت ہوگیا اب حالات بہتری کی طرف جانے اہئیں۔چیئرمین پی ٹی آئی نے پاکستانیوں کو نئے سال کی مبارکباد دی اور کہا کہ دشمن کے مقابلے میں پاکستان کو اللہ نے بڑی کامیابی دی، گزشتہ 3 سال پی ٹی آئی کے لئے بہت مشکل رہے ہیں، 2025 میں ہماری جو امیدیں تھیں وہ نہیں ہو سکا، ہمارے ارکان نااہل ہوئے عمران خان اور اہلیہ جیل میں ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم پُر امید اور اللہ سے دعا گو ہیں کہ 2026 خوشحالی اور نجات کا سال ہو، 2026 عمران خان کی آزادی کا سال ہو۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *