Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
سوئٹزرلینڈ آتشزدگی، ہلاکتوں کی تعداد 47 ہوگئی، وزیراعظم شہباز شریف کا اظہارِ افسوس – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

سوئٹزرلینڈ آتشزدگی، ہلاکتوں کی تعداد 47 ہوگئی، وزیراعظم شہباز شریف کا اظہارِ افسوس

جنیوا:سوئٹزرلینڈ کے مشہور اسکی ریزورٹ کرانس مونٹانا میں نئے سال کی تقریب کے دوران ایک بار میں ہونے والے دھماکے اور آگ لگنے سے تقریباً 47 افراد ہلاک اور 100 زائد زخمی ہو گئے، وزیراعظم شہباز شریف نے اظہارِ افسوس کیا ہے۔نائٹ کلب میں سالِ نو کی تقریب جاری تھی اور ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عملہ جلتی ہوئی شیمپین بوتلیں اٹھا کر لے جا رہا تھا، جو لکڑی کی نیچی چھت سے بار بار ٹکرا رہی تھیں، تقریباً ڈیڑھ بجے رات اچانک آگ بھڑک اٹھی اور چند ہی لمحوں میں پورا تہہ خانہ لپیٹ میں آگیا، وہاں موجود درجنوں افراد ایک ہی سیڑھی والے باہر جانے کے راستے کی طرف بھاگے جس سے بدحواسی مزید بڑھ گئی۔حکام کے مطابق آگ لگنے کے واقعے میں کم از کم 115 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے، آگ لگنے کی تحقیقات جاری ہیں تاہم اب تک شواہد کے مطابق یہ واقعہ دہشت گردی یا کسی مجرمانہ کارروائی کا نتیجہ نہیں لگتا بلکہ بظاہر ایک حادثہ ہے۔اطالوی حکام نے بتایا کہ 16 اطالوی شہری تاحال لاپتا ہیں جبکہ 15 زخمی ہسپتال میں زیر علاج ہیں، فرانس کے وزارت خارجہ کے مطابق کم از کم 8 رانسیسی شہریوں سے بھی رابطہ تاحال بحال نہیں ہو سکا، فرانس کے فٹبال کلب ایف سی میتز نے تصدیق کی کہ اس کا 19 سالہ کھلاڑی تاہیریس ڈوس سانتوس اس واقعہ میں بری طرح جھلس گیا اور اسے جرمنی کے ایک ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کا علاج جاری ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کی شناخت میں وقت لگے گا کیونکہ کئی لاشیں شدید حد تک جل گئی ہیں اور ڈی این اے اور دانتوں کے ریکارڈ کی مدد سے شناخت کی جا رہی ہے۔ سوئٹرزلینڈ کے برن سینٹرز میں گنجائش ختم ہونے پر کئی شدید زخمیوں کو ہمسایہ ملکوں کے ہسپتال میں منتقل کرنا پڑا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *