واشنگٹن: امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا نے وینزویلا اور اس کی قیادت کے خلاف کامیاب آپریشن کر لیا، وینزویلا کے صدر اور اہلیہ کو گرفتار کر کے ملک سے باہر منتقل کر دیا۔سوشل میڈیا پوسٹ میں امریکی صدر ٹرمپ نے وینزویلا پر حملے کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ ریاستہائے متحدہ امریکا نے وینزویلا اور اس کی قیادت کے خلاف بڑے پیمانے پر ایک کامیاب کارروائی انجام دی ہے، جس کے نتیجے میں وینزویلا کے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو حراست میں لے کر ملک سے باہر منتقل کر دیا گیا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق یہ کارروائی امریکی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اشتراک سے کی گئی، کچھ دیر بعد تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا، آپ کی توجہ کا شکریہ۔
Leave a Reply