Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
جھوٹے بیانیوں سے ملکی مسائل حل نہیں ہونگے :پی ٹی آئی احسن اقبال کا بیان حقائق مسخ کرنے ، ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش آج بلوچستان بدترین بدامنی اور پرتشدد واقعات کی لپیٹ میں کیوں ہے :بیان – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

جھوٹے بیانیوں سے ملکی مسائل حل نہیں ہونگے :پی ٹی آئی احسن اقبال کا بیان حقائق مسخ کرنے ، ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش آج بلوچستان بدترین بدامنی اور پرتشدد واقعات کی لپیٹ میں کیوں ہے :بیان

اسلام آباد: تحریکِ انصاف نے وفاقی وزیر احسن اقبال کے بیان پر شدید ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ ان کا بیان حقائق کو مسخ کرنے اور موجودہ حکومت کی بدترین انتظامی، معاشی اور امن و امان کی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی بھونڈی کوشش ہے ،جھوٹے بیانیوں سے ملکی مسائل حل نہیں ہوں گے ، ترقی کا واحد راستہ عوام کو ان کا مینڈیٹ اور حقوق دینا ہے ۔مرکزی شعبہ اطلاعات پی ٹی آئی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ موجودہ حکومت ترقی و خوشحالی کے جھوٹے دعوؤں اور الزام تراشی کے ذریعے قوم کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش کر رہی ہے تاہم قوم بخوبی جانتی ہے عمران خان کی قیادت میں پاکستان کی معیشت ترقی کے راستے پر گامزن تھی ، 2018 ئسے 2022 ئکے دوران برآمدات میں اضافہ، صنعتوں کا استحکام، زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری، کسان اور مزدور طبقے کی خوشحالی اور روزگار کے مواقع میں اضافہ نمایاں رہا۔ بیان میں سوال اٹھایا گیا ہے کہ اگر پی ٹی آئی نے ترقی کا راستہ روکا تھا تو آج بلوچستان بدترین بدامنی اور پرتشدد واقعات کی لپیٹ میں کیوں ہے ۔ اس وقت عمران خان نے محروم اضلاع کیلئے 600 ارب روپے سے زائد کا ترقیاتی پیکیج دیا، گوادر پورٹ کو فعال کیاتھا جس کا اعتراف چینی حکام بھی کر چکے ۔پی ٹی آئی نے الزام عائد کیا کہ موجودہ حکومت کی نااہلی کے باعث بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات میں 70 فیصد تک اضافہ ہو چکا ، گوادر کے عوام سڑکوں پر ہیں ۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *