Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
سہیل آفریدی کا متوقع دورہ سندھ پی ٹی آئی حتمی شیڈول طے نہ کر سکی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

سہیل آفریدی کا متوقع دورہ سندھ پی ٹی آئی حتمی شیڈول طے نہ کر سکی

کراچی:وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے متوقع دورہ سندھ کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی تنظیم تاحال حتمی شیڈول طے نہیں کر سکی۔ سہیل آفریدی کا 9 سے 11 جنوری کے دوران سندھ کا دورہ متوقع ہے ، تاہم پی ٹی آئی سندھ اب تک دورے کے پروگرام کو حتمی شکل دینے میں مصروف ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سہیل آفریدی پی ٹی آئی کی ملک گیر اسٹریٹ موومنٹ کے سلسلے میں کراچی آئیں گے ۔ اس سے قبل وہ پنجاب کا دورہ بھی کر چکے ہیں۔ متعلقہ ذرائع کے مطابق تاحال وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے دورے کے حوالے سے باضابطہ طور پر آگاہ نہیں کیا گیا، تاہم مروجہ قواعد و ضوابط کے تحت سہیل آفریدی کو سرکاری پروٹوکول فراہم کیا جائے گا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *