Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
وزیرآباد: بھاری چالانوں سے تنگ ڈرائیور نے رکشہ کو آگ لگا دی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

وزیرآباد: بھاری چالانوں سے تنگ ڈرائیور نے رکشہ کو آگ لگا دی

وزیرآباد: پنجاب کے شہر وزیرآباد میں بھاری چالان کرنے پر ڈرائیور نے اپنے رکشہ کو آگ لگا دی ۔واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ اللہ والے چوک میں ٹریفک وارڈن نے رکشہ رائیور کا چالان کیا تھا۔دوسری جانب اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھائی، اِس موقع پر ڈرائیور نے اپنی گفتگو میں کہا کہ آئے روز چالان کرنے پہ دل برداشتہ ہو کر رکشہ کو آگ لگائی۔اِس حوالے سے ٹریفک پولیس کا کہنا تھا کہ کہ رکشہ بغیر نمبر تھا، قانون کی خلاف ورزی پر چالان کیا، پولیس نے اظہر اقبال نامی ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔علاوہ ازیں اظہر کے والد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیٹاگھر کا واحد کفیل ہے، نگائی اور جرمانوں سے دل برداشتہ ہو کر آگ لگائی، مقامی شہریوں نے حکومت سے بھاری جرمانوں پر نظر ثانی کرنے کی اپیل کی ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *