Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پاک فضائیہ کا مقامی طور پر تیار جدید ترین تیمور کروز میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پاک فضائیہ کا مقامی طور پر تیار جدید ترین تیمور کروز میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ

راولپنڈی: پاک فضائیہ نے قومی ایرو سپیس اور دفاعی صلاحیتوں کی ترقی میں ایک اور اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے مقامی طور پر تیار کیے گئے تیمور ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ کر لیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق تیمور ویپن سسٹم کا ایئر لانچڈ کروز میزائل 600 کلومیٹر تک کے فاصلے پر دشمن کے زمینی اور بحری اہداف کو نہایت درستی کے ساتھ نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور روایتی وارہیڈ لے جانے کی اہلیت رکھتا ہے۔یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جدید ترین نیویگیشن اور گائیڈنس سسٹم سے لیس یہ میزائل انتہائی کم بلندی پر پرواز کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، جس کے باعث یہ دشمن کے فضائی اور میزائل دفاعی نظام سے مؤثر طور پر بچ نکلنے کی صلاحیت رکھتا ہے، اس کی انتہائی درست حملہ آور صلاحیت پاکستان فضائیہ کی روایتی دفاعی طاقت اور عملی لچک میں نمایاں اضافہ کرتی ہے، جس سے ملک کے مجموعی دفاعی ڈھانچے کو مزید مضبوطی حاصل ہوتی ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *