Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پنجاب شدید دھند کی لپیٹ میں، موٹرویز پر ٹریفک کی آمدورفت معطل – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پنجاب شدید دھند کی لپیٹ میں، موٹرویز پر ٹریفک کی آمدورفت معطل

لاہور:پنجاب میں شدید دھند کے باعث موٹرویز مختلف مقامات سے بند کردی گئیں۔سینٹرل ریجن ترجمان کے مطابق موٹروے ایم -2لاہور سے کوٹ مومن ،ایم-3 فیض پور سے درخانہ، ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے گوجرہ،ایم 4 خانیوال سے ملتان تک دھند کی وجہ سے بند کردی گئیں۔ترجمان نے بتایا کہ موٹرویز کی بندش کا مقصد عوام کی جان و مال کا تحفظ ہے، دھند میں لین کی خلاف ورزی خطرناک حادثات کا باعث ہو سکتی ہے، روڈ یوزرز لین ڈسپلن پر سختی سے عمل کریں، شہری دن کے اوقات میں سفر کو ترجیح دیں، دھند میں صبح 10 تا شام 6 تک محفوظ سفری اوقات ہیں۔موٹر ویز سینٹرل ریجن ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ڈرائیور حضرات فوگ لائٹس لازمی استعمال کریں، غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں، تیز رفتاری نہ کریں، آگے والی گاڑی سے محفوظ فاصلہ رکھیں اور رہنمائی اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کریں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *