Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ایرانی عدلیہ کے سربراہ کا ملک میں فساد کرنیوالوں سے سختی سے نمٹنے کا حکم – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ایرانی عدلیہ کے سربراہ کا ملک میں فساد کرنیوالوں سے سختی سے نمٹنے کا حکم

تہران: ایرانی عدلیہ کے سربراہ نے ملک میں فساد کرنے والوں سے قانون کے مطابق نمٹنے کا حکم دیا ہے۔تہران سے خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی عدلیہ کے سربراہ غلام حسین محسنی کا کہنا ہے کہ انہوں نے اٹارنی جنرل اور پراسیکیوٹرز کو احکامات جاری کیے ہیں کہ وہ قانون کے مطابق اور پوری سختی کے ساتھ فسادیوں اور ان کے حمایتیوں کے خلاف کارروائی کریں۔انھوں نے کہا کہ کسی قسم کی نرمی یا رعایت نہ دکھائیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ مظاہرین اور ان کی تنقید کو سنا جاتا ہے لیکن ان میں اور فسادیوں میں فرق ہوتا ہے۔واضح رہے کہ ایران میں مہنگائی کے خلاف جاری مظاہروں سے 31 میں سے 25 صوبے متاثر ہیں، 30 دسمبر سے جاری مظاہروں میں کم ازکم 12 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *