Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
وینزویلا کی آزادی اور خودمختاری کو برقرار رکھیں: پوپ لیو کا عوام کو پیغام – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

وینزویلا کی آزادی اور خودمختاری کو برقرار رکھیں: پوپ لیو کا عوام کو پیغام

ویٹیکن سٹی: کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے وینزویلا کی خودمختاری اور آزادی کی بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ امریکا کی جانب سے صدر نکولس مادورو کے تختہ الٹنے کے بعد کی صورتِ حال کو پریشانی کے ساتھ دیکھ رہے ہیں۔پاپائے روم پوپ لیو نے کہا کہ وینزویلا میں انسانی حقوق اور آئینی قوانین کا احترام کیا جانا چاہئے اور ملک کی خودمختاری کو برقرار رکھنا ہر کسی کی اولین ترجیح ہونی چاہئے۔انہوں نے زائرین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ہمیں تشدد کے خاتمے میں تاخیر نہیں کرنی چاہئے اور انصاف و امن کے راستوں پر گامزن ہونا چاہئے جبکہ ملک کی خودمختاری کو یقینی بنایا جائے۔واضح رہے کہ امریکی صدر ونلڈ ٹرمپ نے ہفتے کے روز وینزویلا کے تیل کے ذخائر پر کنٹرول کے لیے مادورو کی گرفتاری کے لیے آپریشن کی ہدایت دی تھی، مادورو اس وقت نیو یارک کی جیل میں ہیں جہاں وہ منشیات کے الزامات کی سماعت کا انتظار کر رہے ہیں۔پوپ لیو، جنہوں نے ٹرمپ کی بعض پالیسیوں پر تنقید کی ہے، انہوں نے دسمبر میں بھی امریکا سے کہا تھا کہ مادورو کو فوجی طاقت کے ذریعے برطرف نہ کیا جائے۔پوپ لیو نے زور دیا کہ وینزویلا کے عوام کی بھلائی ہر معاملے پر فوقیت رکھتی ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *