واشنگٹن، پیرس، روم،کراکس:امریکا کی جانب سے وینزویلا پر حملے اور صدر نکولس مادور اور ان کی اہلیہ کی گرفتاری کے خلاف واشنگٹن اور دیگر امریکی شہروں سمیت دنیا بھر میں مظاہرے ہوئے ۔مظاہرین نے وینزویلا میں غیر قانونی کارروائی کرنے پر امریکی صدر ٹرمپ کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور ان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ۔امریکی میڈیا کے مطابق شکاگو سمیت متعدد شہروں میں عوامی مظاہرے ہوئے ، جن میں لوگوں نے وینزویلا میں امریکی فوجی کارروائی کو غیر قانونی اور جارحیت قرار دیا، مظاہرین نے ٹرمپ انتظامیہ کے فیصلوں کے خلاف شدید نعرے لگائے اور مطالبہ کیا کہ صدر ٹرمپ کو قانون کے مطابق جوابدہ بنایا جائے ۔واشنگٹن اور پورٹ لینڈ میں شرکا نے امریکی مداخلت کے خلاف نعرے لگائے اور مطالبہ کیا کہ امریکا کو وینزویلا سمیت کسی بھی غیر ضروری جنگ میں شامل نہیں ہونا چاہئے ۔نیو یارک شہر کے ٹائمز اسکوائر میں ظاہرین نے ریلی نکالی اور صدر ٹرمپ کی گرفتاری کا مطالبہ کیا، پیرس میں بائیں بازو کے مظاہرین نے وینزویلا پر امریکی حملوں کی مذمت کی اور وینزویلا کے جھنڈے لہرائے ۔ یونان کے دار الحکومت ایتھنز میں ہزاروں افراد نے مارچ کیا، روم میں اٹلی کے شہریوں کا وینزویلا میں امریکی آپریشن کے خلاف احتجاج ہوا۔امریکی جارحیت کے خلاف ارجنٹائن اور کولمبیا میں بھی مظاہرے کیے گئے ،سپین اور ہالینڈ میں ہزاروں افراد نے وینزویلا میں امریکی آپریشن کیخلاف ریلیاں نکالیں ۔ کراچی میں بھی وینزویلا میں امریکی مداخلت کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جبکہ بھارت میں بنگلورو سمیت کئی شہروں میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں ۔ وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کو امریکا لانے کے بعد نیویارک کی ایک جیل منتقل کردیا گیا ۔عدالتی ترجمان نے کہا مادورو اور ان کی اہلیہ سیلیا فلوریس پیر کو نیویارک کے مین ہٹن میں وفاقی عدالت میں پیش ہوں گے ۔ سماعت مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12 بجے مقرر کی گئی ہے ۔یاد رہے مادورو اور ان کی اہلیہ کو ہفتے کو وینزویلا میں امریکی فوجی آپریشن کے دوران گرفتار کیا گیا تھا،وائٹ ہاؤس کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کی گئی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ امریکی ڈرگ انفورسمنٹ ایڈمنسٹریشن کے اہلکار نکولس مادورو کو ہتھکڑیاں لگا کر نیویارک کے علاقے مین ہیٹن میں ڈی ای اے کی ایک عمارت کے اندر لے جا رہے ہیں۔ویڈیو میں مادورو کو انگریزی میں یہ کہتے ہوئے بھی سنا گیا کہ ‘گڈ نائٹ، ہیپی نیو ائر’۔
وینز ویلاپر امریکی کیخلاف دنیا بھر میں احتجاج،عبوری صدر نے درست فیصلے نہ کئے تو مادورو سے بڑی قیمت چکانا پڑیگی :ٹرمپ وینزویلا شاید امریکی مداخلت کا آخری ملک نہ ہو:امریکی صدر ،ہم نے کسی ملک پر قبضہ نہیں کیا:مارکو روبیو،امریکا کی کالونی نہیں بنیں گے :عبوری وینزویلین صدر امریکی آپریشن میں فوجیوں ،شہریوں سمیت 80 ہلاک ،ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے ،ٹرمپ کیخلاف نعرے ،پاکستان ،بھارت اور کئی ملکوں میں مظاہرے لاطینی امریکی ممالک نے وینزویلا پر بیرونی کنٹرول مسترد کر دیا،چین کا امریکا سے مادورو کی فوری رہائی کا مطالبہ،گرفتار وینزویلین صدر ، اہلیہ کی آج عدالت میں پیشی

Leave a Reply