Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
امریکی صدر کا گرین لینڈ کو حاصل کرنے کیلئے ملٹری آپشن پر غور – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

امریکی صدر کا گرین لینڈ کو حاصل کرنے کیلئے ملٹری آپشن پر غور

واشنگٹن: وائٹ ہاؤس کے سینئر عہدیدار نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ گرین لینڈ کو حاصل کرنے کیلئے ملٹری آپشن پر غور کر رہے ہیں۔وائٹ ہاؤس میں سینئر امریکی عہدے دار کے مطابق گرین لینڈ کو حاصل کرنے کا معاملہ ابھی ختم نہیں ہوا، صدر ٹرمپ اور ان کی ٹیم گرین لینڈ حاصل کرنے کے معاملے پر غور کر رہی ہے، اس ضمن میں صدر ٹرمپ اور ان کے مشیر مختلف آپشنز پر غور کر رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ مختلف آپشنز میں ڈنمارک سے یہ علاقہ خریدنے یا جزیرے کے ساتھ آزادانہ وابستگی کا معاہدہ کرنے کے امکانات شامل ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ اپنے موجودہ دور حکومت میں گرین لینڈ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔سینئر امریکی عہدے دار کا مزید کہنا تھا کہ نیٹو لیڈرز کے اعتراضات کے باوجود ٹرمپ گرین لینڈ حاصل کرنے کیلئے بے چین ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ واضح کر چکے ہیں کہ گرین لینڈ کو حاصل کرنا نیشنل سکیورٹی ترجیح ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *