Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بھارت خطے اور عالمی سطح پر دہشت گردی کی پشت پناہی کر رہا ہے: دفتر خارجہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

بھارت خطے اور عالمی سطح پر دہشت گردی کی پشت پناہی کر رہا ہے: دفتر خارجہ

اسلام آباد: وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت خطے اور عالمی سطح پر دہشت گردی کی پشت پناہی کر رہا ہے اور دوسروں کو نصیحت کرنے کے بجائے اسے اپنے طرزِ عمل پر نظر ثانی کرنی چاہئے۔ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں وزارت خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ پاکستان ایران کے خلاف بیرونی جارحیت، دھمکیوں اور جوہری معاہدے سے متعلق پابندیوں کو غیر تعمیری قرار دیتا ہے اور کسی بھی پڑوسی ملک کے داخلی معاملات میں مداخلت کا مخالف ہے۔صومالی لینڈ کے حوالے سے ترجمان نے واضح کیا کہ پاکستان کا مؤقف بالکل واضح ہے اور پاکستان نے مختلف بین الاقوامی فورمز پر صومالی لینڈ کی غیر قانونی ریاست کی مخالفت کی ہے۔ترجمان دفترخارجہ طاہرحسین اندرابی نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں کہا کہ رواں ہفتے جموں وکشمیر کے حوالے سے یوم حق خود ارادیت منایا گیا، یوم حق خودارادیت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی کشمیر قراردادوں کی یاددہانی ہے۔طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ جموں وکشمیرمیں ہزاروں انسانی حقوق اورسیاسی رہنما جیلوں میں قید ہیں، بھارت5اگست2019کے بعد کشمیر کی آبادی اتناسب بدلنے کی کوشش کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان کے حالیہ بیانات کا خیرمقدم کرتے ہیں، افغان قیادت بیانات کے ساتھ قابل تصدیق،ٹھوس اورعملی ضمانتوں کے منتظر ہیں، افغان سرزمین کو کسی بھی ملک کے خلاف استعمال نہ ہونے پر زور دیتے ہیں۔ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان چین کی قومی وحدت کے حصول کے اقدامات کی حمایت کرتا ہے، سٹریٹجک ڈائیلاگ میں پاکستان نے چین کو مسئلہ کشمیر سے آگاہ کیا، چین نے مسئلہ کشمیر کوایک حل طلب تاریخی مسئلہ قراردیا۔انہوں نے بتایا کہ سٹریٹجک ڈائیلاگ میں پاکستان اورچین میں سی پیک 2.0کے تحت ترقیاتی منصوبوں میں ہم آہنگی بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔وزارت خارجہ کے ترجمان نے زور دے کر کہا کہ پاکستان بھارتی وزیر خارجہ کے بے بنیاد بیان کو مسترد کرتا ہے، بھارتی وزیر خارجہ کے الزامات گمراہ کن ہیں، بھارت ریاستی دہشت گردی سے توجہ ہٹانے کی کوشش کررہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ بھارت کا ریکارڈ خطے اورعالمی سطح پر دہشت گردی کی پشت پناہی کا عکاس ہے، پاکستان پر بھارتی الزامات اس کے امن دشمن اقدامات کو نہیں چھپاسکتے، بھارت کو دوسروں کو وعظ دینے کے بجائے خود کو بدلنے کی ضرورت ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *