Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پاک بحریہ کا جنگی تیاریوں کا شاندار مظاہرہ، ایل وائے 80 این میزائل نے ہدف تباہ کر دیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پاک بحریہ کا جنگی تیاریوں کا شاندار مظاہرہ، ایل وائے 80 این میزائل نے ہدف تباہ کر دیا

راولپنڈی: پاک بحریہ نے شمالی بحیرۂ عرب میں جامع بحری مشق کا انعقاد کیا جس میں ایل وائے 80 این ایئر ڈیفنس میزائل کا ہدف کو نشانہ بنانے کا کامیاب تجربہ کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ نے مشق کے دوران جدید اور بغیر پائلٹ نظاموں کے ذریعے جنگی تیاریوں کا شاندار مظاہرہ کیا، ایل وائے 80 این میزائل نے طویل فاصلے پر فضائی ہدف کو کامیابی سے تباہ کر دیا۔مشق میں لوئٹرنگ میونیشن کے ذریعے سطحی اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا، بغیر پائلٹ سطحی جہاز کے کامیاب اوپن سی ٹرائلز مکمل کیے گئے، یو ایس وی نے تیز رفتاری، اعلیٰ کنٹرول اور موسمی سختیوں میں کارکردگی ثابت کردی۔کمانڈر پاکستان فلیٹ نے بحری مشق کا مشاہدہ کیا، امیر البحر ایڈمرل نوید اشرف نے افسران و جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور کہا کہ پاک بحریہ ہر صورت ملکی سمندری سرحدوں کے دفاع کیلئے پرعزم ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *