Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بجلی صارفین کیلئے بڑی خوشخبری، حکومت کا بنیادی ٹیرف میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

بجلی صارفین کیلئے بڑی خوشخبری، حکومت کا بنیادی ٹیرف میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: بجلی صارفین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی، وفاقی حکومت نے اوسط بنیادی ٹیرف میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ایڈیشنل سیکرٹری پاور ڈویژن نے نیپرا میں ہونے والی سماعت کے دوران بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بجلی کے نرخوں میں اضافے سے بچنے کیلئے سبسڈی کو ایڈجسٹ کر دیا گیا، جس کے باعث اب ٹیرف بڑھانے کی ضرورت نہیں رہی۔پاور ڈویژن حکام کے مطابق جولائی سے اب تک انرجی مکس میں نمایاں تبدیلی آئی ہے، جس سے پیداواری لاگت بہتر ہوئی اور صارفین کو ریلیف دینا ممکن ہوا۔ حکام نے واضح کیا کہ حکومت نے تمام تر حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹیرف میں ردوبدل نہ کرنے کا حتمی فیصلہ کیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک بھر میں تمام کیٹیگریز کے بجلی صارفین کو مجموعی طور پر 629 ارب روپے کی سبسڈی فراہم کی جا رہی ہے، تاکہ عوام کو بجلی سستی نرخوں پر میسر رہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *