Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بنگلادیش بھارت میں ٹی 20 ورلڈ کپ نہ کھیلنے کے فیصلے پر ڈٹ گیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

بنگلادیش بھارت میں ٹی 20 ورلڈ کپ نہ کھیلنے کے فیصلے پر ڈٹ گیا

ڈھاکا: بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے بھارت میں ٹی 20 ورلڈ کپ کھیلنے سے متعلق اپنے مؤقف پر سختی سے قائم رہنے کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ کھلاڑیوں کی سیکیورٹی اور ملک کے وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔بنگلادیش کے سپورٹس ایڈوائزر آصف نذرل نے کہا کہ بھارت کے علاوہ کسی بھی ملک میں کھیل سکتے ہیں، سری لنکا، پاکستان یا یو اے ای میں میچز ہوں تو کوئی مسئلہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ کولکتا نہیں پورا بھارت مسئلہ ہے، بھارت میں بنگلا دیشی شائقین کو بھی سکیورٹی خدشات ہیں، آئی سی سی بھارت کے دباؤ میں نہ آئے ،ایک عالمی تنظیم ہونے کا ثبوت دے۔آصف نذرل نے کہا کہ کرکٹ کسی ایک ملک کی جاگیر نہیں، آئی سی سی بنگلہ دیش کے سیکیورٹی خدشات کو مکمل طور پر سمجھنے میں ناکام رہا ہے۔دوسری جانب بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الاسلام کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کی جانب سے ابھی جواب نہیں آیا، آئی سی سی کے ساتھ تمام ثبوت اور ضروری دستاویزات شیئر کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے تمام تحفظات کے حوالے سے آئی سی سی کو آگاہ کر دیا ہے، ہمارے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں ہمیں حکومت کی ہدایت کے مطابق چلنا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *