Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
حکومت کے حق میں عظیم ریلیوں نے غیرملکی سازشوں کو ناکام بنا دیا: ایرانی سپریم لیڈر – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

حکومت کے حق میں عظیم ریلیوں نے غیرملکی سازشوں کو ناکام بنا دیا: ایرانی سپریم لیڈر

تہران: ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے حکومت کے حق میں ہونے والے ملک گیر مظاہروں پر ایرانی قوم کو خراج تحسین پیش کیا۔ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے اپنے بیان میں کہا کہ عظیم ایرانی قوم نے آج ایک تاریخی دن رقم کیا ہے، آج ہونے والی عظیم ریلیوں نے غیرملکی دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنا دیا۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ دشمن قوتیں ایران کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے لئے اندرونِ ملک کرائے کے ایجنٹوں کو استعمال کرنا چاہتی تھیں، تاہم ایرانی عوام نے ان سازشوں کو خاک میں ملا دیا۔سپریم لیڈر نے کہا کہ ایرانی قوم نے دشمنوں کے مقابلے میں اپنے عزم، شعور اور قومی شناخت کا بھرپور مظاہرہ کیا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *