Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
موجودہ حالات میں پی ٹی آئی سامنے آئے یا نہ، ہم ضرورآئیں گے: مولانا فضل الرحمان – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

موجودہ حالات میں پی ٹی آئی سامنے آئے یا نہ، ہم ضرورآئیں گے: مولانا فضل الرحمان

سرگودھا: سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ موجودہ حالات میں پی ٹی آئی سامنے آئے یا نہ آئے جے یو آئی ضرورآئے گی۔پنجاب کے شہر سرگودھا کے قصبہ ہجن آمد پر مولانا جاوید نعمانی کی وفات پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی الیکشن آئین کا تقاضا ہیں حکومت کو کسی بھی وقت کروانے ہی ہوں گے۔صحافی نے مولانا سے سوال کیا کہ سی ایم کے پی کا کہنا ہے کہ انہیں پنجاب میں پروٹوکول نہیں ملا ،جس پر اُنہوں نے پنجابی میں دلچسپ جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’ کجھ شہر دے لوگ ظالم سن کجھ سانوں وی مرندا شوق وی سی‘۔سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ جماعت اسلامی کے عوامی ریفرنڈم کے حوالے سے ہم سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا، نہیں معلوم کے اُن کا کیا فلسفہ ہے، موجودہ حالات میں پی ٹی آئی سامنے آئے یا نہ آئے جمعیت علماءاسلام ضرور سامنے آئیں گی۔ایک اور صحافی نے سوال کیا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کب تک اکھٹی رہ سکتی ہےتو اِس پر مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ یہ ا’ن سے پوچھیں، بس گرتے پڑتے چل رہے ہیں آپس میں ۔واضح رہے قبل ازیں مولانا فضل الرحمان نے ہجن میں تعزیتی ریفرنس سے خطاب بھی کیا اور دعا کروائی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *