Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
سیف سٹیز منصوبے پر کام مزید تیز کیا جائے ، وزیراعلیٰ پختونخوا ضم اضلاع میں سیف سٹیز منصوبے کیلئے سولر انرجی کی فراہمی یقینی بنائی جائے – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

سیف سٹیز منصوبے پر کام مزید تیز کیا جائے ، وزیراعلیٰ پختونخوا ضم اضلاع میں سیف سٹیز منصوبے کیلئے سولر انرجی کی فراہمی یقینی بنائی جائے

پشاور:وزیر اعلٰی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی زیر صدارت سیف سٹیز منصوبے پر پیشرفت سے متعلق اجلاس ہوا جس میں منصوبے کے مختلف پہلوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ نے سیف سٹیز منصوبے پر کام مزید تیز کرنے اور مقررہ ٹائم لائنز کے مطابق اسے مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے منصوبے کو باقی ماندہ ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز اور ضم اضلاع تک توسیع دینے کے لیے ہوم ورک جلد مکمل کرنے اور سیف سٹیز اتھارٹی کے قیام کے لیے قابلِ عمل تجاویز پیش کرنے کی بھی ہدایت جاری کی۔وزیر اعلٰی نے ضم اضلاع میں سیف سٹیز منصوبے کے لیے 24 گھنٹے سولر انرجی کی فراہمی کو یقینی بنانے پر زور دیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ پشاور سیف سٹی منصوبہ 31 جنوری 2026 تک مکمل کر لیا جائے گا۔ منصوبے کے تحت ڈی آئی خان میں 88، بنوں میں 76 اور لکی مروت میں 47 مقامات پر جدید کیمرے نصب کیے جا رہے ہیں، جبکہ یہ منصوبہ بھی 31 جنوری 2026 تک مکمل ہوگا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *