Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ڈالر سستا،سونے ،چاندی کی قیمتیں تاریخ کی بلند سطح پر کیے۔ تولہ سونا 4لاکھ 81ہزار 862، دس گرام4لاکھ 13ہزار118پر جاپہنچا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ڈالر سستا،سونے ،چاندی کی قیمتیں تاریخ کی بلند سطح پر کیے۔ تولہ سونا 4لاکھ 81ہزار 862، دس گرام4لاکھ 13ہزار118پر جاپہنچا

کراچی:انٹربینک مارکیٹ میں منگل کو بھی ڈالرکی قدر گھٹ گئی ،ادھرعالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتیں تاریخ کی نئی بلندیوں پر پہنچ گئیں۔اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر ایک پیسے کی کمی سے 280 روپے پر بند ہوا۔یاد رہے کہ پیر کو مقامی کرنسی 280.01 روپے پر بند ہوئی تھی۔دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 9 ڈالر کے اضافے سے 4595 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 900 روپے کے اضافے سے ملکی تاریخ میں پہلی بار 4 لاکھ 81 ہزار 862 روپے پر جاپہنچا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 771 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 13 ہزار118 روپے ہوگئی۔یاد رہے کہ جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت 3400 روپے ک اضافے سے 4 لاکھ 69 ہزار 562 روپے ہوگئی تھی۔دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 180 روپے کے اضافے سے ملکی تاریخ میں پہلی بار 9 ہزار روپے کی سطح عبور کرتے ہوئے 9 ہزار 75 روپے ہوگئی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *