Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ پٹرول پر لیوی میں 4روپے 65پیسے ،ڈیزل پر 80روپے فی لٹر اضافہ لیوی میں اضافے سے عوام کو ریلیف نہ مل سکا ، نوٹیفکیشن جاری – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ پٹرول پر لیوی میں 4روپے 65پیسے ،ڈیزل پر 80روپے فی لٹر اضافہ لیوی میں اضافے سے عوام کو ریلیف نہ مل سکا ، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اورلیوی میں اضافہ کر کے عوام کو پٹرولیم مصنوعات پر ملنے والے ریلیف سے محروم کردیا۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت کو 253 روپے 17 پیسے فی لٹر اور ڈیزل کی قیمت کو 257 روپے 8 پیسے پر برقرار رکھا گیا ہے۔ واضح رہے یکم جنوری کو حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 10 روپے 28 پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 57 پیسے کمی کی گئی تھی۔ حکومت نے عوام کو پٹرول پر ملنے والے 4 روپے 65 پیسے لٹر کے ریلیف سے محروم کیا جبکہ ڈیزل پر بھی لیوی 80 پیسے فی لٹر بڑھا دی گئی۔وفاق کی جانب سے لیوی میں اضافہ کر کے قیمتیں کم کرنے کی بجائے برقرار رکھی گئی ہیں۔ پٹرولیم ڈویژن کے نوٹی فکیشن کے مطابق پٹرول پر فی لٹر لیوی 4 روپے 65 پیسے بڑھائی گئی جو 79 روپے 62 پیسے سے بڑھا کر 84 روپے 27 پیسے کر دی گئی ۔ڈیزل پر فی لٹر لیوی میں 80 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جو 75 روپے 41 پیسے سے بڑھا کر 76روپے 21 پیسے لٹر کر دی گئی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *