Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پاک آسٹریلیا ٹی20 سیریز ٹکٹوں کی فروخت کا آج سے آغاز فزیکل ٹکٹیں پیر سے ملک بھر کے ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز پر دستیاب ہوں گی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پاک آسٹریلیا ٹی20 سیریز ٹکٹوں کی فروخت کا آج سے آغاز فزیکل ٹکٹیں پیر سے ملک بھر کے ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز پر دستیاب ہوں گی

لاہور :پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے خلاف 3 میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت سے متعلق تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ شائقین کرکٹ کے لیے آن لائن ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع ہو گی، جس کے لیے ویب سائٹ استعمال کی جا سکتی ہے ۔ فزیکل ٹکٹیں پیر سے ملک بھر کے ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز پر دستیاب ہوں گی۔ تینوں ٹی 20 میچزبالترتیب 29 ،31 جنوری اور یکم فروری کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے ، تمام میچز شام6 بجے شروع ہوں گے ، پہلے ٹی 20 میچ کے لیے فضل محمود اور عمران خان انکلوژرز کے ٹکٹ 800 روپے میں دستیاب ہوں گے جبکہ راجہ اور سعید انور انکلوژرز کے ٹکٹ600 روپے ، عبدالحفیظ کاردار، عبدالقادر، جاوید میانداد اور سرفراز نواز انکلوژرز کے ٹکٹ500 روپے اور حنیف محمد، امتیاز احمد، انضمام الحق اور سعید احمد انکلوژرز کے ٹکٹ400 روپے مقرر کیے گئے ہیں۔ اقبال اینڈ کے وی آئی پی انکلوژرز کے ٹکٹ 1500 روپے جبکہ جناح اینڈ کے وی آئی پی انکلوژرز کے ٹکٹ2000 روپے میں فروخت ہوں گے ۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *