Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
آیت اللہ خامنہ ای نے ایران میں فسادات کا ذمہ دار ٹرمپ کو قرار دے دیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

آیت اللہ خامنہ ای نے ایران میں فسادات کا ذمہ دار ٹرمپ کو قرار دے دیا

تہران : ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے فسادات کا ذمہ دار امریکی صدر ٹرمپ کو قرار دے دیا۔آیت اللہ خامنہ ای کا الزام عائد کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومت مخالف پروپیگنڈا امریکی اسرائیلی سازش ہے، پرامن مظاہروں کو دانستہ تشدد میں بدلا گیا، سکیورٹی فورسز نشانہ بنیں، عام شہریوں کو نشانہ بنایا گیا، سرکاری تنصیبات پر حملے کیے گئے۔اُنہوں نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل فسادات کی منصوبہ بندی اور عملی کارروائی میں شامل ہیں، فسادات کے ثبوت امریکی اور اسرائیلی شخصیات کے بیانات سے سامنے آچکے ہیں، امریکی بالادستی کو ایرانی عوام نے انقلاب سے آج تک ناکام بنایا ہے۔آیت اللہ خامنہ ای نے دوٹوک مؤقف اپنایا کہ سازشیں ایران کو کمزور نہیں کرسکتیں، ہم ایسے عناصر کا بھر پور مقابلہ کریں گے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *