Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
مال کی پرواہ نہیں، جانی نقصان کا ازالہ کون کرے گا؟ صدر گل پلازہ تاجر ایسوسی ایشن آبدیدہ ہو گئے – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

مال کی پرواہ نہیں، جانی نقصان کا ازالہ کون کرے گا؟ صدر گل پلازہ تاجر ایسوسی ایشن آبدیدہ ہو گئے

کراچی: صدر گل پلازہ تاجر ایسوسی ایشن تنویر قاسم دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے آگ کے باعث جانی نقصان پر آبدیدہ ہو گئے۔دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے صدر گل پلازہ تاجر ایسوسی ایشن تنویر قاسم نے کہا کہ عمارت کے اندر کئی افراد پھنسے ہونے کا خدشہ ہے، ہمارا بھی اپنے 12 افراد سے رابطہ نہیں ہو رہا۔انہوں نے کہا کہ آگ لگنے سے اربوں روپے کا نقصان ہو چکا ہے ، ہمیں مال کی کوئی پرواہ نہیں لیکن جانی نقصان کا ازالہ کون کرے گا؟ یہ بات کرتے ہوئے تنویر قاسم آبدیدہ ہو گئے۔خیال رہے کہ کراچی میں ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ میں لگنے والی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جا سکا، واقعے میں 5 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی گئی جبکہ 20 سے زائد افراد زخمی اور متعدد عمارت کے اندر پھنسے ہوئے ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *