Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
گل پلازہ کے دلخراش واقعہ پر ابھی تک وزیراعظم نے رابطہ نہیں کیا: مراد علی شاہ کا شکوہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

گل پلازہ کے دلخراش واقعہ پر ابھی تک وزیراعظم نے رابطہ نہیں کیا: مراد علی شاہ کا شکوہ

کراچی :وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے گل پلازہ کے دلخراش واقعہ پر ابھی تک وزیراعظم نے رابطہ نہیں کیا۔شہرِ قائد سے جاری اپنے ایک بیان میں مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ گل پلازہ آتشزدگی کا واقعہ افسوسناک ہے، آتشزدگی کےواقعہ میں قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔اُنہوں نے کہا کہ واقعہ میں ایک فائر فائٹر اور 5 شہری جاں بحق ہوئے، ابتدائی معلومات کے مطابق شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگی، پلازہ میں 1000 سے زائد دکانیں تھیں، 58 سے زائد افراد لاپتہ ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ امدادی کاموں کا سلسلہ جاری ہے، وزیراعظم نے ابھی تک مجھ سے رابطہ نہیں کیا، افسوس! کچھ لوگ سانحہ پر سیاست کر رہے ہیں۔مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ انتشار پھیلانے والوں پردھیان نہیں دیتا، متاثرین کوریلیف دیں گے، کوشش ہوگی شفاف طریقے سے لوگوں کے نقصان کا ازالہ کیا جائے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *