Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
باجوڑ ارکان اسمبلی اور عمائدین کا جرگہ،امن کیلئے وزیراعلیٰ کا ساتھ دینے کا اعلان آپریشن میں متاثرہ گھروں کی تعمیر نو کیلئے رقم بڑھا کر 5 لاکھ کرنیکا اعلان ،مستقل قیام امن کے بارے میں تجاویز بھی پیش حالات کو جان بوجھ کر خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ، سہیل آفریدی؛ پولیس بھرتیوں کیلئے عمر کی حد بڑھانے کی ہدایت – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

باجوڑ ارکان اسمبلی اور عمائدین کا جرگہ،امن کیلئے وزیراعلیٰ کا ساتھ دینے کا اعلان آپریشن میں متاثرہ گھروں کی تعمیر نو کیلئے رقم بڑھا کر 5 لاکھ کرنیکا اعلان ،مستقل قیام امن کے بارے میں تجاویز بھی پیش حالات کو جان بوجھ کر خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ، سہیل آفریدی؛ پولیس بھرتیوں کیلئے عمر کی حد بڑھانے کی ہدایت

پشاور :باجوڑ میں ارکان اسمبلی اور عمائدین پر مشتمل جرگے نے صوبے میں قیام امن کے لیے وزیراعلیٰ کے پی کے کا ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے ۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی زیر صدارت ضلع باجوڑ کے پارلیمنٹیرینز، قومی مشران اور عمائدین پر مشتمل جرگے کا انعقاد ہوا۔باجوڑ جرگے نے وزیر اعلیٰ پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ، مکمل تعاون کی یقین دہانی کرادی۔ جرگے میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال، پاک افغان تعلقات کی بہتری اور ترقیاتی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔وزیراعلیٰ نے اس موقع پر باجوڑ میں حالیہ آپریشن میں جزوی متاثرہ گھروں کی تعمیر نو کے لیے رقم 1لاکھ 60 ہزار سے بڑھا کر 5 لاکھ روپے کرنے کا اعلان کردیا۔اجلاس میں شرکا کی جانب سے مستقل قیام امن کے بارے میں تجاویز پیش کی گئیں۔سہیل آفریدی نے کہا کہ حالات کو جان بوجھ کر خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ بند کمروں کے فیصلوں سے ہمیشہ حالات خراب ہوئے ہیں، امن و امان کے قیام کا موثر طریقہ قبائلی مشران اور صوبائی حکومت کو اعتماد میں لے کر فیصلہ سازی ہے ، ہم کسی بھی ناکام پالیسی کا حصہ نہیں بنیں گے ، امن و امان کے لیے باجوڑ کے عوام اور قبائلی مشران کا کردار قابلِ ستائش ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ فاٹا انضمام کے وقت 100 ارب روپے سالانہ کا وعدہ کیا گیا تھا، گزشتہ سات سال میں صرف 168 ارب روپے دیئے گئے ، 532 ارب روپے وفاق کے ذمے بقایا ہیں، اے آئی پی کی مد میں وفاقی حکومت فنڈز نہیں دے رہی۔وزیراعلیٰ نے ضم اضلاع کی مد میں پولیس میں بھرتیوں کے لیے عمر کی آخری حد بڑھانے کی ہدایت کردی۔ وزیراعلیٰ نے باجوڑ کے شہداء پیکیج پر کام تیز کرنے ، امن کے قیام اور قومی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے والے قبائلی مشران کو سکیورٹی فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ ضم اضلاع کے لیے روشن قبائل پیکیج میں موجود سکولوں اور ہسپتالوں کو بہتر بنایا جائے گا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *