Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پاک فضائیہ کا دستہ کثیر ملکی فضائی جنگی مشق میں شرکت کیلئے سعودی عرب پہنچ گیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پاک فضائیہ کا دستہ کثیر ملکی فضائی جنگی مشق میں شرکت کیلئے سعودی عرب پہنچ گیا

اسلام آباد: پاک فضائیہ کا دستہ کثیر ملکی فضائی جنگی مشق سپیئرز آف وکٹری-2026 میں شرکت کے لیے سعودی عرب کے کنگ عبدالعزیز ایئر بیس پہنچ گیا۔اس دستے میں جدید ایف-16 بلاک 52 جنگی طیارے اور فضائی و زمینی عملہ شامل ہے جو طویل فاصلے کی نان سٹاپ پرواز کے ذریعے مشق میں حصہ لینے کے لیے پہنچا۔آئی ایس پی آر کے مطابق یہ بین الاقوامی مشق پاکستان سمیت دس ممالک کی فضائی افواج کی مشترکہ تربیت ہے جس میں جدید الیکٹرانک وارفیئر آپریشنز پر خاص توجہ دی جائے گی۔پاک فضائیہ کی اس مشق میں شرکت علاقائی و عالمی عسکری تعاون کا عملی مظاہرہ ہے اور جدید جنگی ماحول میں اس کی پیشہ ورانہ مہارت کی عکاسی کرتی ہے۔پاک فضائیہ نے اپنی ایف-16 بلاک 52 طیاروں کی صلاحیتوں کا بین الاقوامی سطح پرموثرمظاہرہ کیا ہے جو عالمی فضائی افواج کے ساتھ مشترکہ جنگی تربیت میں ایک اہم کردار ادا کرے گی۔یہ کثیر ملکی مشق علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم ہے جہاں پاک فضائیہ کی شرکت بین الاقوامی تعاون اور پیشہ ورانہ مہارت کا ثبوت ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *