Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
گل پلازہ میں ہنگامی اخراج کی جگہ اور آگ سے نمٹنےکے انتظامات نہیں تھے: رپورٹ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

گل پلازہ میں ہنگامی اخراج کی جگہ اور آگ سے نمٹنےکے انتظامات نہیں تھے: رپورٹ

کراچی: کراچی کے گل پلازہ میں لگنے والی آگ سے متعلق حکام کی رپورٹ سامنے آگئی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ گل پلازہ میں ہنگامی اخراج کی جگہ نہیں تھی، عمارت میں آگ سے نمٹنے کے لیےانتظامات بھی نہیں تھے جبکہ تنگ داخلی وخارجی راستوں کے باعث فائر فائٹنگ میں تکنیکی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ 1995 میں تعمیر ہونے والی عمارت ابتدائی طور پر بیسمنٹ،گراؤنڈ اور پہلی منزل تک تھی۔رپورٹ کے مطابق 2003 تک مختلف اوقات میں 3 فلورز تعمیرکیےگئے، عمارت میں 500 دکانوں کی گنجائش تھی لیکن دکانوں کی تعداد 500 سے بڑھ کر 1200 ہوگئی تھی۔آگ ہفتے کی رات سوا 10 بجے کے قریب گل پلازہ کے گراؤنڈ فلور پر لگی جو دیکھتے ہی دیکھتے تیسری منزل تک پہنچ گئی، اس آگ نے 14 زندگیاں نگل لی ہیں، 30 افراد زخمی ہوئے جبکہ 60 سے زائد افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *