لاہور:سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ ایسا ہی چلنے کے جو اسباب ہیں اس کے ہم سب ذمہ دار ہیں، اس میں ہم سب نے حصہ ڈالا ہے، 70، 80 سالوں میں ہم یہ طے نہیں کر پائے کے ہم اس کو کس طرح چلائیں گے۔آرٹس کونسل الحمرا میں جاری تھنک فیسٹ کے دوسرے روز اہم سیشن ”کیا ایسے ہی چلے گا؟“ میں سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے شرکت کی، اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ہم کہاں فیل ہوگئے ہیں کہ آج یہ نا امیدی ہمارے آگے سوال بن کر کھڑی ہے۔ملک احمد خان نے کہا کہ یہ ملک انتخابات کے نتیجے میں دو لخت ہوا، اس ملک میں انتخابات کے نتیجے میں مارشل لا لگا، جب اس ملک میں کبھی الیکشن کے نتائج تسلیم نہیں کیے گئے، اسی وجہ سے یہاں پر پولیٹیکل سپیس کم ہوئی ہے۔
Leave a Reply