Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
اسلام آباد میں 7رمضان بازار لگانے کا فیصلہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

اسلام آباد میں 7رمضان بازار لگانے کا فیصلہ

ہفتہ وار بازاروں کو بھی رمضان بازاروں میں تبدیل کیا جائے گا بہارہ کہو، پاکستان ٹاؤن، ایکسپریس وے، ترنول میں بھی بازار لگیں گے

اسلام آباد: چیف کمشنر و چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت رمضان المبارک کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ انتظامات سمیت رمضان بازاروں کے انعقاد اور اشیاء خوردونوش کی سرکاری نرخ پر فراہمی کو یقینی بنانے کے حوالے سے جائزہ لیا گیا۔ چیئرمین سی ڈی نے ہدایت کی کہ رمضان بازاروں کیلئے بہترین انتظامات اور اشیاء کی کوالٹی و سرکاری نرخ پر دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔ متعلقہ افسران نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ رمضان المبارک میں شہر بھر میں مختلف مقامات پر تقریباً 7رمضان بازاروں کا انعقاد کیا جائیگا، اسلام آباد کے 3ہفتہ وار بازاروں کو بھی رمضان بازاروں میں تبدیل کیا جائیگا۔ بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ تین ہفتہ وار بازاروں کے علاوہ رمضان بازار بہارہ کہو، پاکستان ٹاؤن ایکسپریس وے اور ترنول کے مقام پر بھی قائم کئے جائیں گے۔ چیئرمین نے واضح ہدایت کی کہ رمضان المبارک میں اشیاء خوردونوش کے معیار پر کسی بھی قسم کا کوئی سمجھوتہ ہرگز نہیں کیا جائیگا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *