Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بلوچستان: سیکورٹی فورسز کی کارروائی، 3 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

بلوچستان: سیکورٹی فورسز کی کارروائی، 3 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی: سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائی کے دوران 3 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد مارے گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پربلوچستان کے علاقے پنجگور میں کارروائی کی، جہاں شدید فائرنگ کے تبادلے میں 3 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ مارے جانے والوں میں مقامی دہشت گرد کمانڈر فاروق عرف سورو، عدیل اور وسیم شامل ہیں، ہلاک ہونے والوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔دوسری جانب آئی ایس پی آر کے مطابق شرپسند علاقے میں دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے، علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی ممکنہ ہندوستانی سپانسرڈ دہشتگرد کو ختم کرنے کے لیے کلئیرنس آپریشن جاری ہے۔ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ویژن ’عزم استحکام‘ کے تحت انسداد دہشتگردی کی مہم پوری قوت سے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *