Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
لاہور سے تکنیکی و فرانزک ٹیمیں گل پلازہ پہنچ گئیں، مختلف مقامات کا جائزہ لیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

لاہور سے تکنیکی و فرانزک ٹیمیں گل پلازہ پہنچ گئیں، مختلف مقامات کا جائزہ لیا

کراچی: سانحہ گل پلازہ کے ریسکیو آپریشن کے 9 ویں روز لاہور سے تحقیقات کے لیے خصوصی تکنیکی ٹیمیں کراچی پہنچ گئیں۔فرانزک ٹیم کے ساتھ این ای ڈی یونیورسٹی کی ٹیم بھی ہے، ٹیموں نے مختلف مقامات کا جائزہ لیا، ٹیکنیکل ٹیم میں فرانزک ٹیم کا عملہ بھی شامل ہے۔پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے تحقیقاتی ٹیکنیکل اور فارنزک ٹیم کو مختلف مقامات کا معائنہ کرایا، اربن سرچنگ آپریشن ٹیم کی جانب سے مختلف مقامات پر مارکنگ کردی گئی، جہاں سرچنگ کا عمل مکمل کیا جا رہا ہے وہاں مارکنگ کی جا رہی ہے ۔اربن سرچنگ ٹیم کے مطابق گل پلازہ کے مختلف مقامات پر ایچ کا نشان مارک کیا گیا، اس H نشان کا مطلب خطرے کی نشاندہی ہے، عمارت گرنے کا خدشہ ہے۔دوسری طرف انچارج سی پی ایل سی شناخت پراجیکٹ نے بتایا کہ گل پلازہ سے گزشتہ رات انسانی باقیات موصول ہوئی ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *