Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
لاہور: نجی ہوٹل میں آتشزدگی کا مقدمہ مالک سمیت 6 افراد کیخلاف درج – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

لاہور: نجی ہوٹل میں آتشزدگی کا مقدمہ مالک سمیت 6 افراد کیخلاف درج

لاہور: لاہور کے علاقے گلبرگ میں واقع نجی ہوٹل میں آگ لگنے کے واقعے پر لاہور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ہوٹل کے مالک سمیت 6 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔پولیس کے مطابق مقدمہ چیف انسٹرکٹر سول ڈیفنس راشد رفیق کی مدعیت میں تھانہ گلبرگ میں درج کیا گیا، مقدمے میں ہوٹل کے مالک ندیم مرزا، فضیل احمد خان، عاطف محمد، کامل خان، بلال شاہ اور محمد مصائب کو نامزد کیا گیا ہے۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق ہوٹل کی بیسمنٹ میں غیر قانونی بوائلر نصب تھا، جسے سوئی گیس کے غیر قانونی کنکشن کے ذریعے چلایا جا رہا تھا، بوائلر چلانے والا شخص ناتجربہ کار تھا، جس کے باعث حادثے کا خدشہ بڑھ گیا۔ایف آئی آر میں بھی بتایا گیا ہے کہ ہوٹل انتظامیہ کو اس سے قبل حفاظتی اقدامات مکمل نہ ہونے پر نوٹس جاری کیا جا چکا تھا، تاہم اس کے باوجود غفلت برتی گئی۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ مختلف دفعات کے تحت درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *