Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پی ایس ایل 11 کے کھلاڑیوں کی آکشن کیلئے ورکشاپ کا انعقاد – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پی ایس ایل 11 کے کھلاڑیوں کی آکشن کیلئے ورکشاپ کا انعقاد

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے پلیئرز آکشن کے لیے قذافی سٹیڈیم لاہور میں ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔پلیئرز آکشن کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ورکشاپ میں مدعو کیا گیا، جس کا مقصد طریقہ کار سے آگاہی فراہم کرنا ہے۔چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) محسن نقوی نے بھی ورکشاپ میں شرکت کی اور پلیئرز کو فرنچائز میں برقرار رکھنے کی تعداد کے حوالے سے مشاورت کی۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ تمام فرنچائزز کو یکساں لیول پلیئنگ فیلڈ دی جائے گی، چیف ایگزیکٹیو آفیسر پی ایس ایل سلمان نصیر نے آکشن ورکشاپ کےخدوخال کے بارے میں بریف کیا۔پی ایس ایل 11 کی ورکشاپ سے کرکٹرز کی کیٹیگری اور بیس پرائس کا تعین ہو سکے گا، جس میں فرنچائزز نمائندگان کے ساتھ قومی کرکٹرز بھی شریک ہوئے۔ورکشاپ میں سلمان علی آغا، بابر اعظم، حسن علی، فخر زمان، شاداب خان، فہیم اشرف، سلمان مرزا، شاہین شاہ آفریدی، حسن نواز، نسیم شاہ، عثمان خان، وسیم جونیئر اور محمد نواز نے شرکت کی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *