Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کراچی کا اختیار صرف یہاں کے باسیوں کے پاس ہونا چاہئے: حافظ نعیم الرحمان – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

کراچی کا اختیار صرف یہاں کے باسیوں کے پاس ہونا چاہئے: حافظ نعیم الرحمان

کراچی: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کراچی کا اختیار صرف کراچی کے شہریوں کے پاس ہونا چاہئے۔سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ نہ صوبائی کنٹرول، نہ وفاقی کنٹرول، کراچی کے مسائل کا حل صرف بااختیار سٹی گورنمنٹ ہے۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ عوام کے ووٹوں کی توہین کرکے قبضہ نظام نہیں چل سکتا، کراچی کا اختیار صرف کراچی کے شہریوں کے پاس ہونا چاہئے۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ آج عوام سندھ حکومت سے نالاں ہیں، کل وفاق کے خلاف آواز اٹھائیں گے، دنیا کے تمام بڑے شہروں میں بااختیار بلدیاتی نظام کامیاب ہے۔حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ لندن اور نیویارک مغرب میں، تہران اور استنبول مسلم دنیا میں کامیاب مثالیں ہیں، کراچی کے شہری آج بھی 2001 تا 2005 کے دور کو سنہری دور کہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نعمت اللہ خان کی قیادت میں سٹی گورنمنٹ نے کراچی کو درست سمت دی، کراچی کے مسائل کا حل مقامی بااختیار حکومت کے بغیر ممکن نہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *