Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
سانحہ گل پلازہ کی تحقیقاتی رپورٹ نے کئی سوال کھڑے کر دیئے – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

سانحہ گل پلازہ کی تحقیقاتی رپورٹ نے کئی سوال کھڑے کر دیئے

کراچی: سانحہ گل پلازہ کی تحقیقاتی رپورٹ نے کئی سوال کھڑے کر دیئے۔آگ عمارت کے ایک طرف لگی، دوسری طرف سے لوگوں کو ریسکیو کیوں نہ کیا گیا؟ لوگوں کی زندگیاں بچانے کیلئے داخلی دروازے کیوں نہیں توڑے گئے؟۔سانحہ گل پلازہ، کمشنر کراچی کی سب اچھا کی رپورٹ، ذمہ داروں کا تعین نہیں کیا گیا نہ ہی خامیوں کی نشاندہی کی گئی، کیا ریسکیو ٹیموں کی جانب سے عمارت کے شیشے یا داخلی دروازے بروقت نہ توڑنا ایک بڑی تکنیکی غلطی نہیں؟۔کیا اگر آکسیجن کی کمی اور دھوئیں کے بادلوں کو کم کرنے کے لیے وینٹی لیشن کا راستہ بنایا جاتا تو جانی نقصان کم نہیں ہوتا؟، کیا آگ بجھانے والے عملے کے پاس آکسیجن سلنڈرز، تھرمل کیمرے اور دھواں نکالنے والے اموک ایجیکٹرز کی کمی تھی؟ کیا اسی وجہ سے فائر بریگیڈ عملہ عمارت کے اندر داخل ہونے سے کتراتا رہا؟۔اگر آگ ایک طرف لگی تھی تو دوسری سمت سے لوگوں کو نکالنے کے لیے ہائیڈرالک لفٹس کا استعمال کیوں نہیں کیا گیا؟ کیا پولیس، فائر بریگیڈ، ریسکیو 1122 اور انتظامیہ کے درمیان کوئی مشترکہ کمانڈ سینٹر موجود نہیں تھا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *